ماہانہ سرکلر ۔ فروری 2020

مجلس اطفال الاحمدیہ

Tag der Atfal
ماہ فروری میں جرمنی بھر کی مجالس میں Tag der Atfal منعقد کیا جائے گا۔ اس پروگرام کا تمام مواد مندرجہ ذیل Link پر موجود ہے۔ تمام قائدین مجالس سے درخواست ہے کہ اس پروگرام کے کامیاب انعقاد کے لئے ناظمین اطفال کی مدد کریں۔ جن مجالس میں ماہ فروری میں یہ پروگرام منعقد نہ ہو پائے ان سے درخواست ہے کہ ماہ مارچ میں بھی اس پروگرام کا انعقاد کرنا ممکن ہے۔


شعبہ اعتماد

عاملہ میٹنگ
اپنی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں اس ماہ منعقد ہونے والے تمام پروگرامز کے معیار کو بہتر بنانے اور ان کی حاضری کو بہتر کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی جائے خاص طور پر ماہانہ اجلاس کے متعلق تفصیل سے گفتگو کی جائے۔ اسی طرح یہ سرکلر اپنی مجلس عاملہ کو ارسال کریں اور عاملہ میٹنگ میں اس سرکلر پر عمل درآمد کا پلان بنائیں۔

اجلاسات
ما ہانہ اجلاس کے معیار کو بڑھانے کی طرف خاص توجہ دیں۔ عاملہ میٹنگ میں ماہانہ اجلاس کے متعلق تفصیل سے گفتگو کی جائے اور بروقت خدام کو مطلع کیا جائے۔ ماہانہ اجلاس کے معیار کو بڑھانے کے لئے مرکزی اجلاس نصاب سے فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے (دیکھیے شعبہ تعلیم)۔ حاضری کو بڑھانے کے لئے ذاتی رابطوں کی طرف خاص توجہ دیں۔


شعبہ تربیت

جلسہ یوم مصلح موعود ؓ
ما ہ فروری میں لوکل جماعتی سطح پر جلسہ یوم مصلح موعودؓ منعقد ہوگا۔ ان شاءاللہ۔ اپنے صدر جماعت/حلقہ یا لوکل امیر سے رابطہ کریں اور جلسہ یوم مصلح موعود ؓ منعقد ہونے کی معلومات حاصل کریں اور تمام خدام کو مطلع کریں۔ تمام خدام کو جلسہ مصلح موعودؓ میں شمولیت کی تلقین کریں۔

عشرہ صلوٰۃ
انشاءاللہ 19تا 29فروری عشرہ صلوٰۃ کا انعقاد ہوگا ۔ عشرہ صلوٰۃ کے دوران خدام کو پنچ وقتہ نماز اور مسجد یا نماز سینٹر میں نماز باجماعت اداکرنے کی طرف توجہ دلائی جائے۔ اس ضمن میں درج ذیل ہدایات کو مدنظر رکھیں:
• بطور قائد مجلس /ناظم تربیت خصوصی طور پر یہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی مساجد اور نماز سینٹر ز کو نمازیوں سے بھرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
• تمام خدام سے مسلسل رابطہ کیا جائے اور عشرہ صلوٰۃ کی اطلاع دی جائے۔
• مختلف پروگرامز کے ذریعہ خدام کو نماز باجماعت کی اہمیت کے متعلق آگاہ کیا جائے۔ اس کے لئے جماعتی لٹریچر سے مدد حاصل کی جائے۔ مرکز کی طرف سے بھی مواد ارسال کیا جائے گا۔
• باقاعدگی کے ساتھ مسجد میں آنے والے خدام کم فعال خدام کو مسجد میں آنے کی ترغیب دلائیں اور انہیں اپنے ساتھ لائیں۔ اس ضمن میں کارپول بنائی جائیں۔
• مرکز کی طرف سے بھیجے جانے والے short clips مساجد یا نماز سینٹرز میں video evenings کے تحت خدام کو دکھائی جائیں۔

فجرFrühstück
ہر ہفتے خدام فجر نماز باجماعت ادا کریں اور فجر کی نماز کے بعد مل کر ناشتہ کریں جس کا خرچ خدام خود اٹھائیں گے۔ وسیع ناشتہ ضروری نہیں، چائے اور / یا ابلے ہوئے انڈے وغیرہ کافی ہیں۔ اس پروگرام کے ساتھ ایک ورزشی پروگرام رکھنے کی بھی کوشش کریں ۔ اس کے ذریعہ سے آپ کی مجلس میں مزید بھائی چارہ پیدا ہوگا۔

Khutba-Gesprächsrunde
ہر ہفتے مجلس میں خدام کے ساتھ خطبہ ٹاک منعقد کریں۔ اس میں سب سے اہم سوال یہ ہونا چاہئے کہ ہم حضور انورکی ہدایات کو اپنی زندگی میں کس طرح نافذ کرسکتے ہیں؟ شعبہ تربیت جماعت احمدیہ جرمنی کے تعاون سے خطبہ جمعہ کے متعلق ایک پریزنٹیشن بھی ارسال کی جائے گی۔ اس پروگرام کو بھی ایک ورزشی پروگرام کے ساتھ رکھا جا سکتا ہے۔

Khuddam-Forum
Khuddam-Forumکوئی نیا پروجیکٹ نہیں ہے بلکہ تربیتی کلاس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ قائد مجلس اور لوکل ناظم تربیت کو خدام کے روزمرہ مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے Khuddam-Forumکے موضوعات چننے چاہیئے۔ اس ضمن میں لوکل مربی سلسلہ کے ساتھ مل کر کلاس کی تیاری کی جائے۔ درج ذیل موضوعات پر بھی کلاس کی جا سکتی ہے۔
• حیات بعد الموت-موت کے بعد کیا ہوگا؟
• چھوٹی مقدار میں نشہ آور چیزیں – کیوں نہیں؟
• حقیقی محبت – میں اسے کیسے تلاش کروں؟
اس Forumمیں تربیتی پہلو کے علاوہ تبلیغی پہلو کو بھی روشن کیا جائے تاکہ خدام کو اصلاح کرنے کے ساتھ ساتھ دعیانِ الی اللہ بننے کی طرف بھی توجہ پیدا ہو۔

لوکل سطح پر Väter-Netzwerk
متعدد ریجنز میں مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کے Willkommensprogrammکے تحت Väter-Netzwerkکا قیام ریجن کی سطح پر کیا گیا۔ اب اس شوریٰ کے فیصلے کو مجلس کی سطح پر ایک قدم اور آگے بڑھنا ہے اور مجلس کی سطح پر والد صاحبان کا ایک نیٹ ورک قائم کرنا ہے۔
ریجنز میں منعقد ہونے والے Väter-Netzwerkکے تجربات نہایت خوشگوار تھے ۔ اس ضمن میںVäter-Netzwerkeکے شاملین کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے کہ وہ لوکل سطح پر خود Väter-Netzwerkکے منتظم بنیں۔
قائدین مجالس اور ناظمین تربیت سے درخواست ہے کہ آغاز میں اس پروگرام کو سپورٹ کریں ۔Väter-Netzwerkکے پروگرام کا مواد مرکز کی طرف سے وقت پر ارسال کر دیاجائے گا۔ Väter-Netzwerkکا پروگرام ایک خاص اہمیت رکھتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ اسے کسی اور پروگرام جیسا کہ اجلاس یا عاملہ میٹنگ کے ساتھ نہ رکھا جائے۔ اس پروگرام کو شاملین کے مشورہ سے منعقد کیا جائے یعنی کہ کب اور کہاں منعقد ہو۔


 

شعبہ تعلیم

Lesezirkel
براہِ مہربانی اس پروگرام کو اپنی مجلس میں جلداز جلد رائج کریں۔ ان شاء اللہ خدام کو Lesezirkel سے مثبت فائدہ حاصل ہو گا۔ اس سرکلر کے ساتھ ہم اس دفعہ آپ کو Lesezirkel کا لائحہ ٔ عمل بھی پیش کر رہے ہیں۔ براہِ کرم اس کا مُطالَعہ فرما کر Lesezirkel کو اپنی مجلس میں جلد از جلد مروج کریں!

یومِ مُطالَعہ
ماہ فروری میں تمام مجالس میں یومِ مطالَعہ منایا جائے۔ اس حوالہ سے شعبہ تعلیم مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کی طرف سے ایک پروگرام نمونے کے طور پر مہیا کر کے دے رہی ہے، جو کہ اس سرکلر کے ساتھ لف ہے۔اس پروگرام کو بہت دلچسپ اور پُر لطف ، بمع ویڈیو کے، بنایا گیا ہے ۔ براہِ کرم یہ پروگرام اپنی مجلس میں ضرور منائیں!

قرآن سیمینار

ماہ فروری ۲۰۲۰ء میں عشرہ صلوٰۃ (۱۹؍ تا ۲۹؍ فروری) میں قرآن سیمینار منعقد کیا جائے۔ قرآن سیمینار کو Khutba-Gesprächsrunde کے ساتھ بھی متصل کیا جا سکتا ہے۔ قرآنِ کریم کے حوالے سے عشرہ صلوٰۃ کے دوران کسی Khutba-Gesprächsrunde کے ساتھ، مثلاً ۲۱؍ تاریخ کے خطبہ جمعہ کے حوالہ سے باہمی گفتگو کے آخر میں قرآنِ کریم کے متعلق بات کی جائے۔ آپ کی مدد کے لئے اس قرآن سیمینار کے لئے بھی معاوِن مواد مہیا کر کے دیا جا رہا ہے جو کہ منسلکہ ہے (چھوٹی سی حدیث اور ایک اقتباس)۔

قرآن کلاس (اقراء)
قرآن کلاس ہر ایک مجلس (جماعت) میں منعقد ہونی چاہیے، جس میں خدام بھی شامل ہوں۔ اگر آپ کی مجلس میں قرآن کلاس منعقد نہیں کی جا رہی اپنے لوکل صدر جماعت یا اپنے لوکل مربّی صاحب سے رابطہ کریں۔ براہِ کرم اس بات کو لازمی بنائیں کہ آپ کی مجلس میں قرآن کلاس منعقد ہو۔ جہاں قرآن کلاس قائم ہے، ان سے درخواست ہے کہ خدام کو قرآن کلاس میں شامل ہونے کے لئے توجہ دلائیں اور کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ خدام قرآن کلاس میں شامل ہوں۔


شعبہ صنعت وتجارت

Business Talk: Existenzgründer Workshop
مقصد:
نوکریوں کی بجائے پیشے اختیار کرنے چاہئیں
“پس میں اپنے نوجوانوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ تعلیم محض اس لئے نہ حاصل کریں کہ اس کے نتیجہ میں انہیں نوکریاں مل جائیں گی۔ نوکریاں قوم کو کھلانے کا موجب نہیں ہوتیں۔ بلکہ نوکر ملک کی دولت کو کھاتے ہیں۔ اگر تم تجارتیں کرتے ہو۔ صنعتوں میں حصہ لیتے ہو۔ ایجادوں میں لگ جاتے ہو توتم ملک کو کھلاتے ہو اور یہ صاف بات ہے کہ کھلانے والا کھانے والے سے بہترین ہوتا ہے۔ نوکریاں بےشک ضروری ہیں لیکن یہ نہیں کہ ہم سب نوکریوں کی طرف متوجہ ہو جائیں۔ ہمیں یہ کوشش کرنی چاہئے کہ ہم زیادہ سے زیادہ پیشے اختیار کریں تاکہ ملک کو ترقی حاصل ہو اور کم سے کم ملازمتیں کریں۔ صرف اتنی جن کی ملک کو اشد ضرورت ہو۔” (مشعل راہ جلد اول صفحہ 648)
مواد:
شعبہ صنعت و تجارت مورخہ 15 فروری 2020 شام 5 تا 7 بجے اپنا ذاتی کاروبار رکھنے والے خدام کے لیے بزنس ٹاک “Existenzgründer” منعقد کر رہا ہے۔ تمام ایسے خدام کو خاص طور پر اس میں شمولیت کی دعوت دی جاتی ہے جوذاتی کاروبار شروع کرنے میں خاص دلچسپی رکھتے ہوں۔
اس پروگرام میں خدام کے مابین نیٹ ورکنگ کے علاوہ بیرونی ماہرین کا ایک لیکچر بھی پیش کیا جائے گا۔ براہ کرم یہ دعوت نامہ خدام کو ارسال کردیں تاکہ وہ پہلے سے اپنا اندراج کرواسکیں۔ محدود جگہ کی وجہ سے رجسٹریشن st.khuddam.de پر کی جاسکتی ہے ۔

کوائف: Youngprofessionals
مقصد:
“کوشش کرنی چاہئے کہ ہر کام کے نتائج کسی معین صورت میں ہمارے سامنے آسکیں۔ اگر ہمارے پاس ریکارڈ محفوظ ہوتو ہم اندازہ کر سکیں گے کہ پچھلے سال سے اس سال نمازوں میں کتنے فیصدی ترقی ہوئی۔ تعلیم میں کتنے فیصدی ترقی ہوئی۔ اخلاق میں کتنے فیصدی ترقی ہوئی۔ کتنے خدام پچھلے سال باہر کی جماعتوں سے سالانہ اجتماع میں شمولیت کے لئے آئے اور کتنے اس سال آئے ہیں۔ اسی طرح باہر کی خدام الاحمدیہ کی جماعتیں بھی اپنے ہاں ان باتوں کا ریکارڈ رکھیں کہ پچھلے سال تعلیم کتنے فیصدی تھی اور اس سال کتنے فیصدی ہے۔ اخلاق میں کتنے فیصدی ترقی ہوئی اور یہ قانون بنا دیا جائے کہ ہر جماعت یہاں اجتماع کے موقع پر اپنی رپورٹ پڑھ کر سنائے تاکہ تمہیں معلوم ہو سکے کہ تمارا قدم ترقی کی طرف جارہا ہے یا تنزل کی طرف۔” (مشعل راہ جلد اول صفحہ 441)
مواد:
اس ماہ ہم تجنید سافٹ ویئر میں خدام کی ملازمت کے اعداد و شمار کو اپ ڈیٹ کرنا چاہتے ہیں۔ اس سلسلہ میں مطلوبہ معلومات کےلئے خدام سے درج ذیل سوالات پوچھیں۔
1. آپ فی الحال کونسا پیشہ رکھتے ہیں؟
2. آپ نے کس پیشے کو سیکھا یا آپ نے کس شعبہ میں گریجویشن کیا؟
3. کمپنی کا نام کیا ہے؟
منسلک فارم کو پُر کریں اور اسے اپنے ناظم تجنید کو دیں تاکہ وہ تجنید میں موجود معلومات کو اپ ڈیٹ کر سکے۔

چیک لسٹ
کام کو منظم انداز میں انجام دینے کےلئے آپ درج ذیل چیک لسٹ استعمال کرسکتے ہیں

کام مہیا کرنے میں اسائلم سیکرز اور بے روزگاروں کی مدد
مقصد:
کام مہیا کرنے میں افراد جماعت اپنا کردار ادا کریں
“پس کام مہیا کرنا ہمارا کام ہے۔ گو پھر حکومت نہ ہونے کی وجہ سے ہم پوری طرح اس فرض کو سرانجام نہیں دے سکتے۔ مگر پھر بھی ہمارا فرض ہے کہ جس حد تک ہم کام مہیا کر سکتے ہوں اس حد تک جماعت کے دوستوں کے لئے کام مہیا کریں۔ میں نے بتایا ہے کہ لجنہ اس سلسلہ میں عورتوں کے متعلق مفید کام کر رہی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ آہستہ آہستہ مجلس خدام الاحمدیہ بھی یہ کام اپنے لائحۂ عمل میں شامل کرلے۔ اور بےکار مردوں کے متعلق ان کا یہ فرض ہو کہ وہ ان کے لئے کام مہیا کریں۔ بظاہر یہ کام مشکل ہے لیکن اگر وہ سمجھ سے کام لیں گے اور غور کرنے کی عادت ڈالیں گے تو وہ گئی ایسی سکیمیں بنا سکیں گے جن کے ماتحت بیکاروں کو کام پر لگایا جاسکے گا۔ جب اس قسم کے بے کار لوگ کام پر لگ جائیں گے تو اس سے نہ صرف بےکاروں کو فائدہ پہنچے گا بلکہ سلسلہ کو بھی مالی لحاظ سے فائدہ پہنچے گا۔ کیونکہ وہ چندے دیں گے اور اس طرح سلسلہ کو مضبوطی حاصل ہوگی۔ پس یہ اس شخص کا ہی نہیں بلکہ سلسلہ کا بھی فائدہ ہے۔ یہ ایک اہم کام ہے جس کی طرف جماعتوں کے پریذیڈنٹوں، سیکرٹریوں اور مجلس خدام الاحمدیہ کے ممبران کو توجہ کرنی چاہئے۔” (مشعل راہ جلد اول صفحہ90)
مواد:
اس ماہ خصوصی طور پر خدام کو روزگار مہا کرنے میں مدد کی جائے۔اس سلسلہ میں خاص طور پر ان خدام کو، جو لمبے عرصے سے جرمنی میں رہ رہے ہیں مدد کرنی چاہئے۔


شعبہ امور طلباء

IASV (Islamische Ahmadiyya Studenten Vereinigung) کی میٹنگز کا وزٹ
ماہ جنوری اور فروری میں انشاءاللہ لوکل IASV میٹنگز پر مرکز ی نمائندے بھی شامل ہونگے تاکہ تعارف حاصل کیا جا سکے اور کام میں سپورٹ کی جا سکے۔ اس ضمن میں آپ سے درخواست ہے کہ اپنی یونیورسٹی اور کالج میں میٹنگز کی تاریخ اور وقت طے کریں۔ مثال کے طور پر طلباء کو ایک اسپورٹ پروگرام پر مدعو کیا جا سکتا ہے یا ایک پروگرام کے دوران کھانے کا بھی انتظام کیا جا سکتا ہے۔ میٹنگ کے متعلق معلومات جلدازجلد درج ذیل Emailپر بھیجیں۔ iasv@khuddam.de

لوکل طلباء میٹنگز
ماہ فروری میں تمام مجالس میں طلباء کے ساتھ ایک نشست منعقد کی جائے۔ جس میں پانچویں کلاس سے بڑے تمام طلباء شامل ہوں۔ تلاوت کے بعد درج ذیل ایجنڈے کو مدنظر رکھیں۔
1. تعارف (15 منٹ)
2. “سکول میں مشکلات اور چیلنجز” پر انٹرایکٹو گفتگو کریں
طلباء اسکول میں درپیش مسائل اور چیلنجوں کا ازالہ کریں اور اس کا حل مل کر پیش کریں (35 منٹ)
3. طلباء کے ساتھ مل کر حضور اقدس ایدہ اللہ تعالیٰ کے مختصر کلپس دیکھیں (15 منٹ)
a. ہمیں کیا پیشہ اپنانا چاہئے؟ https://youtu.be/5-klt5aXBr0
b. سکول کو جماعتی کام (خدمت )کے ساتھ کس طرح متفق کیا جاسکتا ہے؟https://youtu.be/2qjKMgjAs3c
c. “حضور ، آپ کا روز مرہ کا معمول کیا ہوتا ہے؟”https://youtu.be/mi2MKIF4Vu0
4. “میں کیا کرتا ہوں؟” ایک یا دو خدام طلباء کو اپنے پیشے کے متعلق بتائیں اور پھر سوالات کا موقع دیا جائے۔ (20 منٹ)

پانچواں نیشنل Forschersymposium “قرآن اور سائنس”
مؤرخہ 22.02.2020بروز اتوار 10بجے فضل عمرمسجدHamburg (Wieckstraße24 in 22527 Hamburg) میں پانچواں نیشنل Forschersymposium “قرآن اور سائنس”منعقد ہوگا۔ تمام پی ایچ ڈی طلباء ، postdocs ، پروفیسرز اور تحقیق میں دلچسپی رکھنے والے تمام خدام کو اس پروگرام میں دعوت دی جاتی ہے۔ ماہرین کے مختصر لیکچرز کے علاوہ ، اسلامی تعلیم اور سائنس کے مابین روابط پر روشنی ڈالی جائے گی۔ دلچسپی رکھنے والے خدام سے درخواست ہے کہ درج ذیل لنک کے ذریعہ آن لائن رجسٹریشن کریں۔
https://khuddam.de/forschersymposium
ہم امید کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ متعدد محققین اور تحقیق میں دلچسپی رکھنے والے بھائی سمپوزیم میں شامل ہوں گے۔ انشاءاللہ


شعبہ اشاعت

رسالہ نورالدین سبسکرائب کرنے کی مہم:
رسالہ نورالدین کے حوالہ سے پورا سال ایک مہم جلائی جائے، جس میں زیادہ سے زیادہ خدام کو اس طرف توجہ دلائی جائے کہ وہ رسالہ نورالدین کو سبسکرائب کریں۔ برائے مہربانی کوشش کریں کہ آپ کی مجلس میں سبسکرائبرز کی تعداد میں بھی اضافہ ہو اور سال بھر میں ہر مجلس میں 10 سبسکرائبرز حاصل کرنے کے ہدف ہو بھی پورا کریں۔

نورالدین کو کیسے سبسکرائب کیا جا سکتا ہے؟
– آن لائن: www.nuuruddin.de کے ذریعہ آسان اور جلد سالانہ سبسکرپشن (اردو یا جرمن) کا انتخاب کریں اور ہماری online shop کے ذریعہ رقم ادا کریں۔
– یا پھر سبسکرپشن فارم کے ذریعہ سے (ساتھ منسلک)، سبسکرائبر کی طرف سے رقم منتقل کئے جانے کے فوری بعد اس فارم کو پر کر کے ishaat@khuddam.de پر بھیجیں۔

رقم ادا کرنے کے ذرائع؟
shop.khuddam.de پر رقم ادا کرنے کے تمام جدید ذرائع مہا ہیں۔ (Paypal, credit card و دیگر)

نورالدین کی سالانہ سبسکرپشن کی کیا قیمت ہے اور کیا اس کا معاہدہ منسوخ کیا جا سکتا ہے؟
قیمت: صرف 10 یورو (سالانہ 4 شمارےبشمول شپنگ اور ٹیکس)۔ سبسکرپشن میں توسیع سالانہ ہو گی لیکن یہ معاہدہ کسی بھی وقت منسوخ کیا جا سکتا ہے۔
اگر اس کے حوالہ سے آپ کے کوئی سوالات ہوں تو آپ اپنے ریجنل ناظم اشاعت سے بھی مدد حاصل کرسکتے ہیں یا پھر ishaat@khuddam.de پر بذریعہ ای میل رابطہ کرسکتے ہیں۔

خدام نیوز کی رجسٹریشن کو بڑھانا
مجلس خدام الاحمدیہ کی “خدام نیوز” میں زیادہ سے زیادہ خدام کو شامل کرنے کی کوشش کی جائے۔ اس کی مشہوری کے لئے آپ پورے سال میں ہونے والے ایسے پروگرامز کو استعمال کریں، جس میں زیادہ خدام بڑی تعداد میں اکٹھے ہوتے ہیں۔
1. 0151-75001938 اس نمبر کو اپنے موبائل میں “Khuddam News” کے نام سے محفوظ کرلیں۔
2. واٹس ایپ کو کھولیں اور اس نمبر پر ایک پیغام بھیجیں جس میں اپنا نام، مجلس اور آئی ڈی نمبر درج ہو۔
3. آپ شروع کر سکتے ہیں! ایک مختصر تصدیق کے بعد آپ کو تمام متعلقہ خبریں موصول ہوں گی۔
براہ مہربانی اپنی مجلس کے ہر خادم کو اس میں شامل کرنے کی کوشش کریں۔


شعبہ مال

وصولی
پہلی ساماہی اپنے اختتام کو پہنچ رہی ہے، آپ کی مجلس کی انفرادی صورت حال آپ کے علم میں ہونی چاہئے۔ ساماہی میں 30فیصد وصولی کے ٹارگٹ کو حاصل کرنے میں کچھ مجالس کامیاب رہی ہیں اور کچھ مجالس کو مختلف وجوہات کی بنا پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بہر حال ، پچھلے کچھ دنوں کی کاوشوں کو اب ایک معمول کا عمل بننا چاہئے۔ ہر مہینے 10٪ وصولی کی کوشش جو جاری رکھا جائے۔

مزید برآں ، آپ خدام تک زیادہ مؤثر طریقے سے رابطہ کے لئے طریقے تلاش

کرسکتے ہیں۔ ذکر کردہ تجاویز خدام کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لئے ہیں ۔ پر

حکمت طریق پر خدام سے بات کرنا اس کام کی اصل جڑ ہے۔
مجالس میں وصولی کا جائزہ منسلک کیا گیا ہے۔

سٹیٹمنٹ
سٹیٹمنٹ مجلس خدام الاحمدیہ کے سافٹ وئیر میں تیار کی جائے گی اور بھیجی جائے گی۔

پیلی رسیدیں
اس ماہ کی تمام پیلی رسیدیں رسیدبک میں سے نکال کر مرکز ارسال کردیں۔

جمع کی گئی رقم
رقم مندرجہ ذیل طریق سے مرکز بھجوائی جا سکتی ہے:
1. رقم جمع کروانے والے کارڈ کے ذریعہ
2. رقم کی منتقلی بذریعہ بنک (اس میں ضروری یہ ہے کہ رقم کی منتقلی کی وجہ میں آپ اپنی مجلس کا مکمل نام درج کریں)

چک لسٹ
اپنے کاموں کو منظم طریق پر سرانجام دینے کے لئے آپ درج ذیل چک لسٹ استعمال کرسکتے ہیں


شعبہ سو مساجد

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص اللہ کی خاطر مسجد تعمیر کرتا ہے اللہ بھی اس کےلئے جنت میں اس جیسا گھر تعمیر کرتا ہے۔ (مسلم)
الحمدللہ ۔ماہ جنوری میں عشرہ وصولی سو مساجد منعقد ہوئی ہے۔ اس ضمن میں آپ سے درخواست ہے کہ software.khuddam.de پر رپورٹ فارم کو فل کریں۔
اس عشرہ کا مقصد تمام خدام اور اطفال کی شمولیت تھی اور اس کے علاوہ ٹارگٹ میں سے 40% وصولی اس عشرہ کے دوران ہونی چاہیئے تھی۔ جو مجالس عشرہ وصولی کے دوران یہ ٹارگٹ حاصل نہیں کر سکیں ان سے درخواست ہے کہ ماہ فروری میں اسے مکمل کریں۔


شعبہ خدمت خلق

عشرہ خدمت خلق
“اور اللہ کی عبادت کرو اور کسی چیز کو اس کا شریک نہ ٹھہراؤ اور والدین کے ساتھ احسان کرو اور قریبی رشتہ داروں سے بھی اور یتیموں سے بھی اور مسکین لوگوں سے بھی اور رشتہ دار ہمسایوں سے بھی اور غیررشتہ دار ہمسایوں سے بھی۔ اور اپنے ہم جلیسوں سے بھی اور مسافروں سے بھی اور ان سے بھی جن کے تمہارے داہنے ہاتھ مالک ہوئے۔ یقیناً اللہ اس کو پسند نہیں کرتا جو متکبر (اور) شیخی بگھارنے والا ہو۔” (سورۃ النساء: 37)
یکم تا 10 فروری عشرہ خدمت خلق منایا جائے کا اس میں مندرجہ ذیل امور پر عمل درآمد کر کےاللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
یہ عشرہ 3 حصّوں پر مشتمل ہو گا:
الف)بچوں کی مدد کرنے والے اداروں کا وزٹ اور ان کے لئے آن لائن صدقہ جمع کرنا
1. تمام ریجن میں ایسی ادارے موجود ہیں جن سے رابطہ کیا جا سکتا ہے اور ان سے ملاقات کی جا سکتی ہے۔ اگر یہ بہت دور ہیں تو آپ اپنے علاقے میں بچوں کی امدادی تنظیم بھی تلاش کر سکتے ہیں اور شعبہ خدمت خلق سےرابطہ کے بعد آپ ان سے ملاقات بھی کر سکتے ہیں۔
2. اس کے بعد آپ کی مجلس کے خدام کو ایک آن لائن fundraising کا آغاز کرنا ہو گا اور اس ادارے کے لئے چندہ اکٹھا کرنے ہوگا۔

www.charity-walk.info/spendenaktionen
ب) خدام کے ساتھ مل کر خون کا عطیہ دینا
حضور انور ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز کی خواہش کے مطابق خدام کو خون کا عطیہ دینے کی طرف بھی راغب کیا جانا چاہئے۔ معلوم کریں کہ کہاں آپ کے نزدیک خون کا عطیہ دینے والی تنظیم یا خون منتقل کرنے والا مرکز موجود ہے۔ ا اگر ایسا کوئی مستحکم ادارہ نہیں ہے تو ، جرمنی کے ریڈ کراس پورے جرمنی میں خون کے عطیہ دینے کی مہم چلاتے ہیں۔ آپ نیچے مہیا کئے گئے لنک کی مدر سے اس کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
خون کا عطیہ دینے کی اجازت حاصل کرنے سے پہلے اس کی شرائط کی جانچ پڑتال کر لینی چاہئے۔ مثال کے طور پر، ریڈ کراس کے لئے خون کا عطیہ ایسے خدام نہیں دے سکتے جو پاکستان میں پیدا ہوئے ہوں۔ خون منتقلی مراکز (Transfusionszentralen) میں شرائط اتنی سخت نہیں ہیں۔
اگر آپ کو موزوں جگہ تلاش کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں تو شعبہ خدمت خلق آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
ج)خدمت خلق کے موضوع پر مربی صاحب کے ساتھ ایک نشست
1. اپنی مسجد یا نماز سینٹر میں جگہ کا انتظام کریں
2. بروقت ایک مربی سلسلہ کو دوعوت دیں اور انہیں اس موضوع کا بتائیں۔
3. موضوع: “رحم اور ایک دوسرے کے درد کو دور کرنے کی عادت”
اس کے علاوہ خدام اپنا وقت ذکر الہی اور درود شریف کو دہرانے میں گزاریں اور عام خدمت خلق کے کام کریں۔ مثلاً:
• نماز تہجد
• پنجوقتہ نماز
• صدقات کی ادائیگی
• والدہ یا بیوی کی گھر میں مدد
• بیمار احباب جماعت کی عیادت


شعبہ تجنید

عشرہ تجنید
خدام کے کوائف کو update کرنے کے لئے 19تا29 فروری 2020ء عشرہ تجنید منایا جائے گا۔ اس عشرے کے متعلق پروگرام اور تفصیلی ہدایات منسلک ہیں۔
منسلک: سرکلر عشرہ تجنید