FAQ
www.ijtema.de تمام خدام بھائیوں سے درخواست ہے کہ اجتماع کی ویب سائٹ اپنے آپ کو رجسٹر کریں۔
وہ خدام جو فرینکفرٹ کے گرد ونواح میں رہتے ہیں سے گزارش ہے کہ ٹرین کے ذریعہ سے تشریف لائیں کیونکہ اجتماع گاہ کے پاس پارکنگ کی سہولیات محدود ہیں۔
آمد بذریعہ ٹرین یا بس
ٹرین یا بس کے ذریعہ آمد کی صورت میں Frankfurt (Main) Hauptbahnhof سے S-Bahn یا U-Bahn کے ذریعہKonstablerwache جائیں اور اس سٹیشن سے U7 بطرف Enkheimلیں۔ اجتماع کے لئے Johanna-Tesch-Platz کے اسٹیشن پر اتریں۔ اجتماع گاہ اس اسٹیشن کے بالکل سامنے ہے۔
آمد بذریعہ گاڑی
وہ خدام جو دور سے گاڑی پر سفر کرکے تشریف لارہے ہیں ان سے گزارش ہے کہ قبل ازوقت روانہ ہوں تاکہ اجتماع کے پروگرام یا مقابلہ جات پر پارکنگ لگا کر بروقت پہنچ سکیں۔ اگر آپ کو ٹرانسپورٹ چاہیئے تو اپنے قائد صاحب سے رابطہ کریں۔
براہ مہربانی ڈیوٹی پر موجود خدام کی ہدایات پر عمل کریں۔
امسال اجتماع گاہ جوکہ ایک بڑے پنڈال کی صورت میں ہوگا میں سونے کی سہولت موجود ہوگی۔ تمام خدام جو اجتماع گاہ میں رہائش اختیار کرنا چاہتے ہیں سے درخواست ہے کہ اپنا بستر ساتھ لے کر آئیں۔ اگر ممکن ہو تو سلیپنگ بیگ لے کر آئیں تاکہ سامان باندھنے اور امانات میں جمع کروانے میں آسانی ہو۔ شعبہ رہائش کی طرف سے میٹرس مہیا کئے جائیں گے۔
سامان جمع کروانے کے لئے شعبہ امانات صبح 8 بجے تا رات 12 بجے کھلا رہے گا۔ رات 12 بجے کے بعد صبح 8 بجے تک سامان جمع کروانا یا موصول کرنا ممکن نہیں ہوگا۔
براہ مہربانی سامان کو ٹھیک طرح باندھ کر جمع کروائیں۔ قیمتی اشیاء کا خود خیال رکھیں۔
انفرادی علمی مقابلہ جات
- حسن قرأت
- نظم
- اذان
- تقریر اردو و جرمن
- فی البدیہہ تقریر اردو و جرمن
- پرچہ دینی معلومات و ترجمۃ القرآن
- مشاہدہ معائنہ
حسن قرأت، نظم، اذان اور تقریر اردو و جرمن میں حصہ لینے کے لئے ریجنل سطح پر qualify کرنا شرط ہے۔ ریجنل اجتماع یا ریجنل علمی ریلی میں پہلی یا دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے خدام ان مقابلہ جات میں حصہ لے سکیں گے۔
باقی تمام علمی مقابلہ جات میں سب خدام شامل ہو سکتے ہیں۔
ٹیمز کے مابین علمی مقابلہ جات
- کوئز روحانی خزائن (تین خدام پر مشتمل ٹیم)
- بیت بازی (تین خدام پر مشتمل ٹیم)
- پیغام رسانی (پانچ خدام پر مشتمل ٹیم)
ان مقابلہ جات میں ریجنل ٹیمز حصہ لیں گی۔
تمام علمی مقابلہ جات کا انعقاد اجتماع گاہ میں ہو گا۔
مزید معلومات کے لئے www.khuddam.de/ijtema/wissen
انفرادی ورزشی مقابلہ جات
- دوڑ سو میٹر
- دوڑ پانچ کلومیٹر
- سٹرانگسٹ مین
- کلاہی پکڑنا
- پنجہ آزمانی
- ثابت قدمی
- Fit4Salat
- تیراکی
- ینس
ٹیمز کے مابین ورزشی مقابلہ جات
- کرکٹ
- فٹ بال
- رساکشی
- ریلے ریس
- والی بال
- باسکٹ بال
مزید معلومات کے لئے www.khuddam.de/ijtema/sport
اجتماع کی تیاری اور وائنڈ اپ کے لئے 15 تا 23مئی 2023ء وقف عارضی کی جاسکتی ہے۔ وقف عارضی ان تواریخ میں چند دنوں کے لئے بھی کی جاسکتی ہے۔ براہ مہربانی اس بابرکت موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے آپ کو وقف عارضی کے لئے رجسٹر کریں۔ www.ijtema.de/waqfearzi