ماہانہ سرکلر ۔ مارچ 2020

شعبہ اعتماد

عاملہ میٹنگ
اپنی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں اس ماہ منعقد ہونے والے تمام پروگرامز کے معیار کو بہتر بنانے اور ان کی حاضری کو بہتر کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی جائے خاص طور پر ماہانہ اجلاس کے متعلق تفصیل سے گفتگو کی جائے۔ اسی طرح یہ سرکلر اپنی مجلس عاملہ کو ارسال کریں اور عاملہ میٹنگ میں اس سرکلر پر عمل درآمد کا پلان بنائیں۔

اجلاسات
ما ہانہ اجلاس کے معیار کو بڑھانے کی طرف خاص توجہ دیں۔ عاملہ میٹنگ میں ماہانہ اجلاس کے متعلق تفصیل سے گفتگو کی جائے اور بروقت خدام کو مطلع کیا جائے۔ ماہانہ اجلاس کے معیار کو بڑھانے کے لئے مرکزی اجلاس نصاب سے فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے (دیکھیے شعبہ تعلیم)۔ حاضری کو بڑھانے کے لئے ذاتی رابطوں کی طرف خاص توجہ دیں۔

لوکل اجتماع
جیسا کہ پہلے اعلان ہو چکا ہے ماہ مارچ میں تمام مجالس میں لوکل اجتماع کا انعقاد ہو گا۔ اس سلسلہ میں ایک خصوصی سرکلر تمام قائدین کو بھجوایا گیا تھا اس درخواست کے ساتھ کہ تمام مجالس لوکل اجتماع کی تیاری مکمل کر کے اپنی مجلس کے لوکل اجتماع کی تاریخ اور اخراجات کا تخمینہ لگا کر aitmad@khuddam.de پر ارسال کردیں۔
لوکل اجتماع کے متعلق تمام معلومات اور ہدایات دوبارہ ارسال کی جاتیں ہیں۔


شعبہ تربیت

جلسہ یوم مسیح موعودؑ
ما ہ مارچ میں لوکل جماعتی سطح پر جلسہ یوم مسیح موعودؑ منعقد ہوگا۔ ان شاءاللہ۔ اپنے صدر جماعت/حلقہ یا لوکل امیر سے رابطہ کریں اور جلسہ یوم مسیح موعودؑ منعقد ہونے کی معلومات حاصل کریں اور تمام خدام کو مطلع کریں۔ تمام خدام کو جلسہ یوم مسیح موعودؑ میں شمولیت کی تلقین کریں۔

فجرFrühstück
ہر ہفتے خدام فجر نماز باجماعت ادا کریں اور فجر کی نماز کے بعد مل کر ناشتہ کریں جس کا خرچ خدام خود اٹھائیں گے۔ وسیع ناشتہ ضروری نہیں، چائے اور / یا ابلے ہوئے انڈے وغیرہ کافی ہیں۔ اس پروگرام کے ساتھ ایک ورزشی پروگرام رکھنے کی بھی کوشش کریں ۔ اس کے ذریعہ سے آپ کی مجلس میں مزید بھائی چارہ پیدا ہوگا۔

Khutba-Gesprächsrunde
ہر ہفتے مجلس میں خدام کے ساتھ خطبہ ٹاک منعقد کریں۔ اس میں سب سے اہم سوال یہ ہونا چاہئے کہ ہم حضور انورکی ہدایات کو اپنی زندگی میں کس طرح نافذ کرسکتے ہیں؟ شعبہ تربیت جماعت احمدیہ جرمنی کے تعاون سے خطبہ جمعہ کے متعلق ایک پریزنٹیشن بھی ارسال کی جائے گی۔ اس پروگرام کو بھی ایک ورزشی پروگرام کے ساتھ رکھا جا سکتا ہے۔

Khuddam-Forum
Khuddam-Forum سے فائدہ اٹھا کر خدام سے مختلف تربیتی موضوعات پر گفتگو کریں۔ اس ضمن میں لازمی طور پر لوکل مربی صاحب سے تعاون کریں اور ایسے موضوعات چنیں جن سے آپ کی مجلس کے خدام کو تربیتی مشکلات میں فائدہ حاصل ہو ۔ اس پروگرام میں دوستانہ ماحول قائم کریں اور خدام بھائیوں کو ان کے مسائل کے حل کے متعلق آگاہ کریں۔

Friedhofsbesuche
جن مجالس نے اب تک Friedhofsbesuchنہیں کی وہ ماہ مارچ میں قبرستان کی زیارت کریں۔

Väter-Netzwerk
اگر آپ کی مجلس میں ابھی تک کوئی Väter-Netzwerk کا پروگرام منعقد نہیں ہوا تو ما ہ مارچ میں ضرور ایک پروگرام منعقد کریں۔ Väter-Netzwerkکا پروگرام ایک خاص اہمیت رکھتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ اسے کسی اور پروگرام جیسا کہ اجلاس یا عاملہ میٹنگ کے ساتھ نہ رکھا جائے۔ اس پروگرام کو شاملین کے مشورہ سے منعقد کیا جائے یعنی کہ کب اور کہاں منعقد ہو۔


شعبہ تعلیم

لوکل اجتماع اور تعلیمی نصاب
امسال کا تعلیمی نصاب www.khuddam.de/taleem پر موجود ہے۔ نصاب کی hardcopy تمام قائدین کو ارسال کی جا چکی ہے ۔ اس بات کو مد نظر رکھیں کہ جو خدام لوکل اجتماع پرحسن قرات، نظم، اردو و جرمن تقریر اور اذان اول پوزیشن حاصل کریں گے وہی خدام نیشنل اجتماع پر حصہ لے سکتے ہیں۔ (دیکھیئے تعلیمی نصاب 2020ء ص22)
آپ سے درخواست ہے کہ لوکل اجتماع کے بعد اول پوزیشن حاصل کرنے والے خدام کی فہرست جلد سے جلد شعبہ تعلیم کو (taleem@khuddam.de) بھجوائیں۔ اگر یہ فہرست شعبہ تعلیم کو ارسال نہیں کی جائے گی تو ان خدام کو نیشنل اجتماع پر حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اس کے علاوہ کوشش کریں کہ ہر خادم لوکل اجتماع کے موقعہ پر کم از کم ایک مقابلہ میں ضرور حصہ لے۔
لوکل اجتماع پر مندرجہ ذیل مقابلہ جات ضرور کروائے جائیں:
حسن قرات، نظم، تقریر بزبان اردو و جرمن ، فی البدیہہ تقریربزبان جرمن اور اردو، پیغام رسانی، اذان، کوئز(دینی معلومات و جنرل نالج)۔

قرآن کلاس (اقراء)
قرآن کلاس ہر ایک مجلس میں (جماعتی سطح پر) منعقد ہو رہی ہے۔ اگر آپ کی مجلس میں قرآن کلاس منعقد نہیں کی جا رہی اپنے لوکل صدر جماعت یا اپنے لوکل مربّی صاحب سے رابطہ کریں۔ براہِ کرم اس بات کو لازمی بنائیں کہ آپ کی مجلس میں قرآن کلاس منعقد ہو۔ جہاں قرآن کلاس منعقد ہو رہی ہے، ان مجالس سے درخواست ہے کہ خدام کو قرآن کلاس میں شامل ہونے کے لئے توجہ دلائیں اور کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ خدام قرآن کلاس میں شامل ہوں۔

Lesezirkel
Lesezirkel کا لائحہ عمل ماہ فروری کے سرکلر کے ساتھ بھیجا جا چکا ہے۔ اس لائحہ عمل کی مدد سے آپ اپنی مجلس میں Lesezirkel کو تشکیل دے سکتے ہیں۔ اگر ابھی تک آپ کی مجلس میں یہ پروگرام منعقد نہیں ہوا تو براہ کرم کوشش کریں کہ جلد از جلد آپ کی مجلس میں Lesezirkel منعقد ہو۔

قرآن کلاس (اقراء)
قرآن کلاس ہر ایک مجلس میں (جماعتی سطح پر) منعقد ہو رہی ہے۔ اگر آپ کی مجلس میں قرآن کلاس منعقد نہیں کی جا رہی اپنے لوکل صدر جماعت یا اپنے لوکل مربّی صاحب سے رابطہ کریں۔ براہِ کرم اس بات کو لازمی بنائیں کہ آپ کی مجلس میں قرآن کلاس منعقد ہو۔ جہاں قرآن کلاس منعقد ہو رہی ہے، ان مجالس سے درخواست ہے کہ خدام کو قرآن کلاس میں شامل ہونے کے لئے توجہ دلائیں اور کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ خدام قرآن کلاس میں شامل ہوں۔


شعبہ تبلیغ

Die Stimme des Islam (Live Stream)

شعبہ تبلیغ ہر ماہ Social Media کے ذریعہ کم از کم ایک Live Stream نشر کرے گا۔ ان Live Streamمیں اسلامی نکتہ نگاہ سے حالات حاضرہ پر نظر ڈالی جائے گی۔
براہ کرم اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی مجلس کے تمام خدام ہر ماہ منعقد ہونے والیLive Stream سے آگاہ ہوں اور وہ اسے ضرور دیکھیں تاکہ اس وقت کے Burning Issues کو وہ سمجھ سکیں۔
Live Stream کا لنک شیئر بھی کیا جاسکتا ہے۔ خدام سے درخواست کریں کہ وہ اس لنک کو اپنے عزیزوں، دوستوں، جاننے والوں، غیر از جماعت احباب کے ساتھ شیئر کریں۔
اس کے علاوہ تمام خدام کو مجلس خدام الاحمدیہ کے YouTube چینل AhmadiyyaJugend کے بارہ میں آگاہ کریں اور ان سے درخواست کریں کے وہ اس چینل کو سبسکرائب بھی کریں۔

YouTube
Facebook
Twitter
Instagram

Bundesweite Flyeraktion 04.04.2020

مورخہ 4 اپریل 2020ء کو جرمنی بھر میں فلائر تقسیم کئے جائیں گے۔ براہ کرم تمام خدام کو اس تاریخ سے مطلع کریں۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے اپنی تجنید کے 70% خدام کوضرور شامل کریں۔
اس کے علاوہ ایک چیک لسٹ ارسال کی جارہی ہے جس کی مدد سے آپ اس پروگرام کی تیاری کر سکتے ہیں۔


شعبہ امور طلباء

طلباء ٹؤر 2020

مؤرخہ 02 اپریل تا 04 اپریل 2020 طلباء ٹؤر منعقد ہو رہا ہے۔ ان شاءاللہ ہم 100 طلباء کے ہمراہ یوکے کا سفر کریں گے۔ سفر کا آغاز مؤرخہ 02 اپریل 2020 ، بوقت شام 9 بجے اعوان خدمت سے ہو گا۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز نے اس ٹؤر کے لئے طلباء کے ساتھ ایک نشست کی منظوری عنایت فرمائی ہے۔ علاوہ ازیں شاملین کو حضور انور کی اقتداء میں نماز جمعہ اور دیگر نمازیں ادا کرنے کا موقع ملے گا۔ آپ سے گزارش ہے کہ اپنی مجلس کے طلباء کو اس پروگرام کی اطلاع کریں اور ان سے www.khuddam.de/iasv پر رجسٹریشن فارم کے ذریعہ اس بابرکت ٹؤر کے لئے جگہ مختص کرنے کی ترغیب دلائیں۔ اس سفر کا خرچ فی کس 75 یورو ہوگا۔ یوکے سے واپسی کا سفر ان شاءاللہ مؤرخہ 04 اپریل 2020 کی شام کو ہوگا۔ مزید سوالات کی صورت میں آپ ہم سے ut@khuddam.de کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں۔

IASV (Islamische Ahmadiyya Studenten Vereinigung) کی میٹنگز کا وزٹ

لوکل IASV میٹنگز پر مرکز ی نمائندے بھی شامل ہونگے تاکہ تعارف حاصل کیا جا سکے اور کام میں سپورٹ کی جا سکے۔ اس ضمن میں آپ سے درخواست ہے کہ اپنی یونیورسٹی اور کالج میں میٹنگز کی تاریخ اور وقت طے کریں۔ مثال کے طور پر طلباء کو ایک اسپورٹ پروگرام پر مدعو کیا جا سکتا ہے یا ایک پروگرام کے دوران کھانے کا بھی انتظام کیا جا سکتا ہے۔ میٹنگ کے متعلق معلومات 15مارچ تک درج ذیل Emailپر بھیجیں۔ iasv@khuddam.de

تعلیمی ٹؤر

اہ مارچ و جون مجالس میں تعلیمی ٹور کا انعقاد کیا جائے گا۔ پوری مجلس کو اس میں شامل کیا جانا چاہئے۔ اس ٹور کا بنیادی موضوع ، پاکستان سے نئے آنے والے بھائیوں کو جرمن کی تاریخ کے بارے میں آگاہی دینا اور جرمنی میں پرورش پانے والے بھائیوں کو پاکستان کی تاریخ کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔
اس پراجیکٹ کو ایک نظریاتی اور ایک عملی حصّہ میں تقسیم کیا جائے گا۔ نظریاتی حصّہ میں جرمنی میں پرورش پانے والے خدام پاکستان کی تاریخ کے بارہ میں آگاہی حاصل کریں گے اور پاکستان سے نئے آنے والے خدام جرمن کی تاریخ کے بارہ میں آگاہی حاصل کریں گے ۔ اس کے لئے شروع میں گروپ بنائیں جائیں جن میں بعد میں ہونے والے تبادلہ خیال کی بنیاد رکھی جائے۔ اس کا انعقاد مسجد، نماز سینٹر یا کسی اور جگہ پر ہو سکتا ہے۔

گروپ کے کام کے لئے مندرجہ ذیل اہم موضوعات کی تیاری کی جانی چاہئے:
1. جرمن سلطنت
2. پہلی جنگ عظیم سے پہلے جرمنی
3. دوسری جنگ عظیم سے پہلے جرمنی
4. جرمنی اور دیوار برلن
اس طرح مندرجہ ذیل اہم موضوعات پر بات ہو:
1. پاکستان، آزادی سے پہلے
2. پاکستان اور آزادی
3. پاکستان اور تنازعہ کشمیر کی اہمیت

اس نظریاتی حصّہ کے اختتام پر اس متعلقہ شہر کے بنیادی نقاط کے حوالے سے ایک سوالات کا مرحلہ ہو گا۔ (مثلاً: اس شہر کے کتنے رہائشی ہیں، شہر کے مزید اعدادوشمار، شہر کا مئیر، وغیرہ وغیرہ)۔ نماز اور کھانا کے بعد ٹور کا آغاز ہوگا۔
ٹور کے لئے ممکنہ مقامات:
• عجائب گھر
• لائبریری
• عالمی ورثہ یا تاریخی عمارات
o محل
o قلعے
o نمائشی باغات

بجٹ/اخراجات
قائدین اور ناظمین امور طلباء کے لئے ضروری ہے کہ وہ اس سفر کے اخراجات کو ایک مقررہ حد میں رکھیں۔ ٹرانسپورٹ یا کھانے پینے کے اخراجات کے لئے تھوڑا سا حصہ شاملین سے لیا جاسکتا ہے۔ تاہم یہ حصّہ 5سے10 یورو سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے۔ اگر پھر بھی زائد اخراجات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہو (مثلاً، ٹکٹ ، ٹرانسپورٹ ، وغیرہ) تو بروقت اس کی منظوری لی جانی چاہئے۔

ماہ مارچ کے لئے رپورٹ کے سوالات:

1. کیا آپ نے اپنی مجلس میں کسی تعلیمی سیر کا منصوبہ بنایا ہے؟
2. کیا آپ نے IASV کی میٹنگ کی ہے؟


سو مساجد

صحیح بخاری کی ایک روایت میں ذکر ہے کہ جب رسول کریم ﷺ نے ہمیں خدا کی راہ میں خرچ کرنے کی طرف توجہ دلائی تب ہم میں سے ایک بازار کی طرف جاتا اور وہاں کام ڈھونڈتا۔ جتنا بھی چھوٹا کام ہوتا اورجو رقم انہیں بطور اجرت ملتی وہ پوری کی پوری خدا کی راہ میں خرچ کر دیتا۔ اب ان میں سے ایسے ہیں جو لاکھوں درہم یا دینار کے مالک ہیں۔
مورخہ 1 تا 10 مارچ کو عشرہ وصولی برائے 100 مساجد منایا جائے گا۔ اس عشرہ کے دوران آپ کو مندرجہ ذیل ٹارگٹس پورا کرنے کی کوشش کریں:
• خدام اور اطفال کی شمولیت
اس عشرہ کے دوران زیادہ سے زیادہ خدام اور اطفال کو شامل کرنے کی کوشش کریں۔ خاص طور پر ان بھائیوں کو جنہوں نے گزشتہ سال اس بابرکت تحریک میں حصہ نہیں لیا۔
• 60% کی وصولی
اس عشرہ میں آپ کو دئیے جانے والے ٹارگٹ میں سے 60% وصول کرنے کی کوشش کریں۔
براہ کرم اپنی وصولی کو www.software.khuddam.de پر اینٹر کریں۔


شعبہ صنعت و تجارت

Projektwoche: Ehrenamt mit Flüchtlingen und Arbeitslose (Shura Beschluss)

پس منظر
„انہیں بتانا چاہئے کہ بیکاری ایک ایسی چیز ہے جو جماعتی لحاظ سے اور شخصی لحاظ سے دونو ں طرح سخت مضر ہے۔ میرا خیال ہے کہ صرف قادیان میں سے دو تین سو آدمی ایسے نکل آئیں کے جو ایسے وقت میں جب کہ ہر طرف روزگار مل رہے ہیں بے کار بیٹھے اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں۔ وہ جماعت پر باربن رہے ہیں۔ وہ اپنے رشتہ داروں پر بار بن رہے ہیں۔ وہ اپنے گھر والوں پر بار بنے ہوئے ہیں۔ اگر وہ اپنے آپ کو وقف کریں تو تبلیغ کی تبلیغ اور کام کا کام (…)یہ تبلیغ کی تبلیغ ہوگی اور بیوپار کا بیوپار ہوگا۔“ (مشعل راہ جلد اول ص 443)

مجلس شوریٰ 2018 کے فیصلہ کے مطابق پاکستان سے نئے آنے والے خدام اور بےروزگار خدام کو فلاحی کام(Ehrenamt) مہیا کئے جائیں۔ انہیں اپنے فارغ وقت کو انسانیت کی خدمت میں صرف کرنا چاہئے اور اس خدمت کے ذریعہ تبلیغ بھی ہو گی۔
وہ خدام جو گزشتہ چند سالوں میں پاکستان سے تشریف لائے ہیں، اسی طرح وہ خدام جو بےروزگار ہیں اپنے شہر یا گاؤں کے فلاحی اداروں کے لئے رضاکارانہ طور پر کام کریں۔ تاکہ اس طرح ان کا وقت انسانی بہبود کے لئے صرف ہو۔
براہ کرم شعبہ خدمت خلق کے ساتھ مل کر ان فلاحی اداروں کا پتہ لگائیں اور خدام کا ان سے رابطہ کروائیں۔ اس کے لئے آپ مندرجہ ذیل اداروں سے رابطہ کر سکتے ہیں:
• Die Tafel
• Deutsches Rotes Kreuz
• Diakonie
• Freiwillige Feuerwehr
خدام بھائیوں سے درخواست ہے کہ وہ پورے ہفتہ میں سے کم از کم دو سے تین دن اس کام کے لئے صرف کریں اور جہاں مدد کی ضرورت ہو وہاں مدد کریں۔ اگر آپ کو اس کے متعلق مدد درکار ہو تو st@khuddam.de پر رابطہ کریں۔


شعبہ مرحبا

فیصلہ مجلس شوریٰ 2018
مواخات کا نظام
„ایک خادم کو پاکستان سے نئے آنے والے خدام کے لئے مخصوص کر لیا جائے جو ان سے رابطے میں رہے۔ نیز خدام کے لئے ایک ساتھی مقرر کیا جائے۔“
تمام قائدین سے گزارش ہے کہ ایک خادم کو مقرر کرکے پاکستان سے نئے آنے والے خدام سے رابطہ کروایا جائے اور نئے اور پرانے خدا م کے مابین مواخات قائم کی جائے۔ مزید سوالات اور تفصیلات کی صورت میں شعبہ مرحبا سے marhaba@khuddam.de پر رابطہ کریں۔